• news

برازیل میں ڈینگی وائرس کی شدت، رواں  سال اس مرض سے 391 اموات کی تصدیق

 ریو ڈی جنیرو (اے پی پی)برازیل نے کہا ہے کہ رواں سال ڈینگی وائرس کے باعث اب تک 391 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔ شنہوا  کے   مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ برازیل میں اس سال ڈینگی سے اب تک 391 تصدیق شدہ اموات درج کی گئی ہیں۔وزارت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا  ہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کے کل 1,583,183 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے  جن میں 12,652 سنگین کیسز شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن