فیصل جاوید،راجہ خرم نواز اور علی نواز اعوان کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)جوڈیشل مجسٹریٹ نویدخان کی عدالت نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کیس میں فیصل جاوید،راجہ خرم نواز اور علی نواز اعوان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کیس کی سماعت کے دوران سماعت عدالت نے راجہ خرم نواز اور علی نواز اعوان کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں منظور کر لیں۔