• news

حکومت نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کا عمل شروع کردیا:عارف سندھیلہ   

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ہر ادارے، اہلکار اور شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ہماری آئندہ نسلوں کو یہیں رہنا ہے جن کیلئے مسائل سے پاک معاشرہ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے آئیڈیل معاشرے کے قیام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو بھی اپنا کردار نیک نیتی اور دیانتداری سے انجام دینا ہو گا،حکومت نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کا عمل ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا ہے جسے منفی پراپیگنڈہ سے سبوتاژ کرنے کی کوششوں کی بجائے حکومتی عملداری میں سب کو کردار ادا کرنا چاہئے یہی حب الوطنی کا تقاضا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کو اشیاء ضروریہ و خوردو نوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں جس میں حکومت نے صوبہ بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے علاوہ عوام کو سبسڈی دینے کیلئے اقدامات کئے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا رمضان نگہبان پیکج لاکھوں گھرانوں کیلئے ریلیف کا باعث ثابت ہوا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن