ملتان نے کوئٹہ کو 79 رنز سے ہرادیا‘پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے آخری لیگ میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دیدی۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دیا تاہم گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ملتان سلطانز نے 4 وکٹوں پر 185 رنز بنائے۔کپتان محمد رضوان 69 اور جانسن چارلس53 رنز بناکر نمایاں رہے۔یاسر خان 12، عثمان خان 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد نے اختتامی اوورز میں 8 گیندوں پر 20 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 2، محمد وسیم اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کی ٹیم 16 ویں اوورز میں 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔عمیر یوسف 37رنز بناکر نمایاں رہے ۔ ڈیوڈ ولی‘اسامہ میر نے تین ‘تین ‘عباس آفریدی نے دو ‘محمد علی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ ملتان سلطانز نے پوائنٹس ٹیبل پر 14پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ پشاور زلمی 13پوائنٹس کیساتھ دوسرے ‘اسلام آباد یونائٹیڈ گیارہ پوائنٹس کیساتھ تیسرے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گیارہ پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر رہی ۔ لیگ میں آج آرام کا دن ہے ۔ پلے آف مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔ملتان سلطانز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا اور فاتح ٹیم فائنل میں پہنچ جائیگی ۔ پہلے ایلیمینیٹر میں اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔