سپریم کورٹ کے ریٹائرجج ضیاء محمود مرزاملہال مغلاںمیں سپردخاک
ملہال مغلاں ( نامہ نگار ) سپریم کورٹ کے ریٹائرجج ضیاء محمود مرزا کو منگل کی سہ پہر انکے آبائی قبرستان ملہال مغلاںمیں سپردخاک کردیاگیا۔ نماز جنازہ میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا ،مقامی جج صاحبان ، وکلاء اور ہرمکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مرحوم جسٹس ضیاء محمود مرزا کی عمر92سال تھی اور وہ لاہور ہائی کورٹ کے جج شمس محمود مرزا کے والد ،سینئر قانون دان سلمان اکرم راجہ کے سسر اور سینئر وائس چیئرمین چکوال پریس کلب رجسٹرڈ فخرمحمو د مرزا کے چچا تھے۔ مرحوم ضیاء محمود مرزا بے نظیر بھٹو کی برطرفی میں دائر پٹیشن میں سپریم کور ٹ کے اس فل بینچ کا حصہ تھے اور انہوں نے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے بے نظیر بھٹو برطرفی کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔