بھارتی فضائیہ کا تیجاس طیارہ آبادی پر گر کر تباہ
جے پور(این این آئی)بھارتی فضائی کا ائیر کرافٹ راجھستان کے علاقے میں حادثے کا شکار ہو گیا ہے، تاہم جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان کے علاقے جیسلمر میں واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بھارتی ائیر فورس کا ائیر کرافٹ دوران آپریشنل ٹریننگ گر کر تباہ ہو گیا۔انڈین ائیر فورس کے ائیر کرافٹ لائٹ کامبیٹ ائیرکرافٹ تیجاس ٹریننگ کے دوران آبادی پر گرا، جبکہ پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔انڈئین ائیر فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ ایک تیجاس ائیر کرافٹ کو جیسلمر کے مقام پر حادثہ پیش آیا ہے، ائیر کرافٹ معمول کی ٹریننگ پر تھا۔جبکہ پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا، ائیرکرافٹ حادثے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔