ہیٹی کے وزیر اعظم ایریئل ہنری مستعفی
ہیٹی(آئی این پی ) کیریبیئن ملک ہیٹی کے وزیراعظم ایریئل ہنری نیاستعفی دے دیا۔ ہیٹی کی بین الحکومتی تنظیم کیریبیئن کمیونٹی کے سربراہ عرفان علی نے ایریئل ہنری کی استعفے کی تصدیق کردی۔ عرفان علی نے بتایا کہ ہم نے ایریئل ہنری کے استعفی کوقبول کر لیا ہے جو عبوری صدارتی کونسل کے قیام اور عبوری وزیر اعظم کی نامزدگی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے ہیٹی کے لئے خدمات پر ایریئل ہنری کا شکریہ ادا کیا۔