رمضان المبارک، پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے اوقات کار تبدیل
لاہور (اے پی پی)رمضان المبارک کے باعث پنجاب بھر کی ماتحت سیشن و سول عدالتوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔ نئے اوقات کار کے مطابق ماتحت عدالتوں میں سماعت پیر تا جمعرات اور ہفتے کے روز صبح نو سے سہ پہر تین بجے تک جبکہ جمعے کے روز صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہو گی ۔