• news

سونے کی قیمت 100 روپے تولہ کم ڈالر 14 پیسے سستا ہو گیا  

کراچی(کامرس رپورٹر) آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 100روپے کی کمی سے2لاکھ  30ہزار  100روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 86روپے گھٹ کر 1لاکھ  97ہزار  274روپے رہی۔  فی تولہ چاندی کے بھائو2600  روپے پر مستحکم رہی۔ دوسری طرف  منگل کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 14پیسے کی کمی سے 281.47 روپے پر آ گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر 25پیسے کی کمی سے 306.33روپے رہ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن