• news

کراچی کشتی حادثہ، لاپتہ ماہی گیروں کے سرچ آپریشن میں اہم کامیابی 

اسلام آباد  (خبر نگار خصوصی) پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی مشترکہ ٹیم نے کشتی الاسد کے لاپتہ ماہی گیروں کے لیے سرچ آپریشن میں اہم کامیابی حاصل کر  لی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بقیہ 4 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی بھی کھلے سمندر سے نکال لیے۔ لاپتہ ماہی گیروں کی کشتی 5 مارچ کو کھلے سمندر میں ہجامڑو کریک کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹرز، بحری جہاز اور  فاسٹ بوٹس کے ذریعے ریسکیو آپریشن  کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن