• news

اپنی جماعت کے  سوا (ن) لیگ اور پی پی ووٹرز کی پہلی پسند پی ٹی آئی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) گیلپ پاکستان کے ایگزٹ پول میں دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ اپنی جماعت کے علاوہ ووٹ دینے کے لیے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)  پاکستان کے ووٹرز کی پہلی پسند تحریک انصاف نظر آئی۔ ایگزٹ پول کے مطابق ن لیگ میں17 فیصد افراد اپنی جماعت کے علاوہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔ پیپلز پارٹی 16 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، پیپلز پارٹی کے ووٹرز میں 27 فیصد پی ٹی آئی، 16 فیصد ن لیگ  اور ایک فیصد کا جھکاؤ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان میں اکثریت یعنی 48 فیصد اپنی جماعت کے علاوہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے لیے راضی ہیں۔ اس کے علاوہ ن لیگ کو 5 فیصد، پیپلز پارٹی کو ایم کیو ایم کے 4 فیصد ووٹرز کی حمایت ملی لیکن تحریک انصاف کے ووٹرز میں تینوں جماعتوں کے لیے نرم گوشہ نہ صرف کم نظر آیا بلکہ حمایت میں مزید کمی آئی۔ 2018 میں 19 فیصد جبکہ 2024 میں پی ٹی آئی کے 8 فیصد ووٹر ن لیگ کو ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔ پیپلز پارٹی کو 21 فیصد کے بجائے 8 فیصد ووٹ دینے کے لیے راضی ہیں جبکہ ایم کیو ایم کو تحریک انصاف کے صرف 2 فیصد ووٹر کی حمایت ملی۔

ای پیپر-دی نیشن