• news

ڈی جی سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کی ڈگری جعلی نکلی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب محمد کھوسو کی ماسٹرز آف بزنس ایڈمنسٹریشن (ایم بی اے) کی ڈگری جعلی نکلی۔ یونیورسٹی آف سندھ جامشورو کے مطابق شعیب محمد کھوسو نے تقرری کیلئے ڈگری جمع کرائی تھی‘ تصدیق پر جعلی ثابت ہوئی۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو نے جو ڈگری جمع کرائی وہ گیتا شنکر کی تھی۔ اس حوالے سے ڈی جی سپورٹس بورڈ شعیب محمد کھوسو کا کہنا ہے کہ میری ڈگری ٹھیک ہے جس کی وزارت بین الصوبائی رابطہ نے تصدیق کرائی تھی۔ درخواست گزار ملک امجد فاروق کے وکیل نوید ملک نے ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی جعلی ڈگری کی دستاویزات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیں۔ عدالت کے طلب کرنے پر ڈی جی سپورٹس بورڈ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی کرائی گئی تصدیق پیش نہ کر سکے۔

ای پیپر-دی نیشن