مہنگائی ، اعتکاف میں بیٹھنے والے متعکفین کی مشکلات میں اضافہ
اسلام آباد (آئی این پی )ملک میں جاری مہنگائی کی لہر نے رمضان المبارک میں اعتکاف میں بیٹھنے والے معتاکفین کی مشکلات میں اضافہ کردیا فیصل مسجد میں رمضان کی آخری عشرے میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کیلئے 5ہزار روپے سکیورٹی فیس کی شرط عائد کردی گئی ، تفصیلات کے مطابق فیصل مسجد انتظامیہ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کیلئے 5ہزار روپے ناقابل واپسی کی سکیورٹی کی شرط عائد کردی ہے جو اس سے قبل پورے ملک میں کہیں بھی نہیں تھی ۔فیصل مسجد میں بیٹھنے والوں کیلئے اپنا ڈیٹا جمع کرانا ہوتا تھا اور خوراک کی مد میں انہیں اپنی رقم جمع کرانی ہوتی تھی لیکن اس مرتبہ خوراک افطار سحری کی رقم کے علاوہ پانچ ہزار روپے اعتکاف میں بیٹھنے کی بھی فیس ادا کرنی پڑے گی ۔