واپڈا کی سرگرمیاں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے مقاصد سے ہم آہنگ ‘سجاد غنی
اسلام آباد(خبرنگار)ایشیائی ترقیاتی بنک کے13 رکنی مشن نے چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل(ر) سجاد غنی ے ملاقات کی۔ مشن کی سربراہی پرا گریس ریویو مشن کے کنٹری ڈائریکٹریونگ یی(Mr. Yong Ye)کر رہے تھیایشیائی ترقیاتی بنک کا جائزہ مشن پاکستان کے دورے پر ہے، اور یہ ان کی چیئرمین واپڈا سے پانی اور پن بجلی کے شعبوں سے متعلق Wrap-upملاقات تھی۔ ملاقات کے د وران واپڈا منصوبوں کی فنانسنگ بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اِن منصوبوں میں نولانگ ڈیم، کرم تنگی ڈیم کا دوسرا مرحلہ اور پٹن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ خاص طور پر قابل ِ ذکر ہیں۔ واپڈا کے ممبر فنانس، ممبر واٹر، جنرل منیجر(کوآرڈی نیشن اینڈ مانیٹرنگ)، جنرل منیجر (ہائیڈرو) پلاننگ، جنرل منیجر(پراجیکٹس) ساتھ اور جنرل منیجر(پراجیکٹس) نارتھ بھی اِس موقع پر موجود تھے ۔بریفنگ کے دوران مشن کو واپڈا کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بارے آگاہ کیا گیا۔ مشن کو بتایا گیا کہ واپڈا ملک میں واٹر، فوڈاور انرجی کے وسائل کو فروغ دینے کے لئے وسط اور طویل مدتی حکمت ِ عملی پر گامزن ہے ۔مشن کو بتایا گیا کہ واپڈا کی تعمیراتی سرگرمیاں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے مقاصد سے ہم آہنگ ہیں۔ بریفنگ کے دوران مشن کو نولانگ ڈیم، کرم تنگی ڈیم کے دوسرے مرحلے اور پٹن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں ایشیائی ترقیاتی بنک کی مالی معاونت کے لئے مشن کو مہمند ڈیم، دیا مر بھاشا ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور عطا آباد ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تفصیلات بارے بھی بریفنگ دی گئی قبل ازیں چیئرمین واپڈا نے مشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے پانی اور پن بجلی کے شعبوں میں واپڈا منصوبوں کے لئے ایشیائی ترقیاتی بنک کی معاونت کی تعریف کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایشیائی ترقیاتی بنک واپڈا کے دیگر جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے بھی فنانسنگ فراہم کرے گا۔