• news

امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش 15 ماہ بعد ضمانت پر رہا  

ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ) بنگلہ دیش میں امیر جماعت اسلامی شفیق الرحمٰن کو 15 ماہ بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اختلاف کے رہنما کی رہائی سے متعلق حکام نے منگل کو بتایا۔ انہیں حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد انسداد دہشت گردی کے افسران نے گرفتار کیا تھا۔ جنوری میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی مسلسل چوتھی بار انتخابات میں کامیابی کے بعد سیاسی تناؤ میں کمی کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے سربراہ شفیق الرحمٰن کو رہا کیا گیا ہے۔ 65 سالہ رہنما کو مسلم اکثریتی ملک میں رمضان شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل پیر کو دارالحکومت ڈھاکا کے باہر موجود ہائی سکیورٹی جیل سے رہا کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں عدالت نے ضمانت دی۔ انہیں دسمبر 2022ء میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی حسینہ واجد کو ہٹانے کے لیے ملک گیر مظاہروں میں اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے ساتھ شامل ہوگی۔ اس کے بعد ان کے خلاف درجنوں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن