کامونکی میںگھریلو جھگڑے پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا
کامونکی(نمائندہ خصوصی)گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں کوٹلی نواب کا سیف اللہ چیمہ جوکہ منشیات فروش اور منشیات کا عادی تھا گذشتہ شام وہ اپنے بیوی بچوں سے جھگڑ پڑا جس پر طیش میں آکر اس کے بیٹے اٹھارہ سالہ ابوعبید نے فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ،واہنڈو پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔