گجرات: عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیر پیر افضل قادری انتقال کر گئے
گجرات (نامہ نگار+ این این آئی) عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیر پیر محمد افضل قادری انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج دوپہر دو بجے نیک آباد مراڑیاں شریف میں ہوگی۔ پیر محمد افضل قادری متعدد دینی کتابوں کے مصنف تھے اور ان کا حلقہ احباب اور شاگرد پاکستان اور بیرون ملک میں دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ مرحوم عرصہ دراز سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ پیر محمد افضل قادری کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی۔