ڈولفن ‘ لاہور پٹرولنگ پولیس میں پٹرول کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا
لاہور(نامہ نگار)ڈولفن اور لاہور پٹرولنگ پولیس میں پٹرول کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا۔ذرائع کے مطابق لاہور پٹرولنگ پولیس اور ڈولفن کوگشت سے روک دیا گیاہے۔پٹرولنگ پولیس اور ڈولفن کو سٹینڈنگ پوزیشن میں ڈیوٹیاں کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔افسران کا حکم ہے کہ پٹرولنگ پولیس اور ڈولفن اہلکارہیڈ کوارٹرکی بجائے ڈائریکٹ ڈیوٹی پوائنٹ پر پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی قلث کی وجہ سے پٹرولنگ پولیس پٹرولنگ کی بجائے ایک ہی پوائنٹ پر 8گھنٹے ڈیوٹی کرے گی۔پٹرولنگ پولیس کی 110 سے صرف 10 گاڑیاں مختلف مقامات پر تعینات ہیں جبکہ ڈولفن فورس کی بھی صرف 6چھ ٹیمز ہر ڈویژن میں تعینات کی گئیں۔پٹرولنگ پولیس اور ڈولفن کی باقی نفری کو ہیڈ کوارٹر کلوز کر دیا گیاہے۔