سیدہ فاطمۃ الزہراہ ؓکی زندگی کا ہر پہلو خواتین کیلئے مشعل راہ ہے:ڈاکٹر فرح ناز
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) مرکزی صدرمنہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح نازنے خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہراہؓ کے یوم وصال کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدہ کائناتؓ کی پاکیزہ سیرت اور حیات طیبہ ہر دور کی مسلمان خواتین کیلئے ہر لحاظ سے نمونہ کمال اور واجب ا لاتبا ع ہے۔ اسوہ زہراہ سلام اللہ علیہا میں ڈھالے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ سیدہ فاطمۃ الزہراہ سلام اللہ علیہا کی پاکیزہ زندگی کا ہر پہلو خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔