فلسطین میں اسرائیلی بربریت سے سنگین انسانی المیہ پیدا ہوچکا :ضیاء الدین انصاری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی بربریت سے سنگین انسانی المیہ پیدا ہوچکا ہے۔ غزہ میں اکثریت میں رہائشی ایسے ہیں جن کے پاس رہنے کیلئے جگہ نہیں، کھانے پینے کیلئے خوراک اورعلاج معالجہ کیلئے ادویات تک میسر نہیں۔ ماہ رمضان المبارک میں جہاں لوگوں کے دستر خوان مختلف اقسام کے کھانوں سے سجے ہیں۔ وہاں فلسطین میں مظلوم فلسطینی اور ان کے بچے خوراک، پانی، ادویات کے شدید بحران سے دوچار ہیں اوراذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ مسلم حکمرانوں کی غیرت ایمانی مر چکی ہیں ۔