پاکستان سٹیل میلڑز ایسوسی ایشن کا سپریم کورٹ کی حالیہ وضاحت کا خیر مقدم
لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹیل میلڑز ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کی حالیہ وضاحت کا خیر مقدم کیا ہے جسکے تحت انکم ٹیکس کی ادائیگی سے استثنیٰ کا دعویٰ محض اس بنیاد پر نہیں کیا جا سکے گا کہ فاٹا میں کاروباری مراکز قائم ہے، بلکہ ٹیکس دہندگان پر یہ حقیقت قائم کرنے کی ذمہ داری ہوگی کہ قابل ٹیکس آمدنی فاٹا کے علاقے سے حاصل کی جا رہی تھی۔ اس ضمن میں ایسوسی ایشن نیگورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو لاگو کرکے فاٹا/پاٹا کے غیر رجسٹرڈ یونٹس کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے تاکہ قابل ٹیکس علاقوں میں سٹیل کی غیر قانونی منتقلی کو کنٹرول کیا جا سکے۔ مزید ان کی پیداوار کو طلب کی سطح تک محدود رکھا جائے۔