• news

طاہر فاروق کا ایونیو ون ، جوبلی ٹاؤن سے رہائشیوںکیلئے سہولیات پلان طلب  

لاہور(خبرنگار)ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے ایونیو ون کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون اسداللہ چیمہ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ذیشان عثمانی نے بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی ایونیو ون کے سنٹرل پارک کا دورہ کیا۔ پارک میں پودا بھی لگایا۔ سنٹرل پارک میں شہریوں کیلئے ورزش اور بچوں کیلئے کھیلوں کی دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ ون ونڈو کی ری ویمپنگ کا جائزہ لیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ون ونڈو سیل کی ری ویمپنگ کے کام کی جلد تکمیل بارے ٹائم لائن طلب کر لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن میں رہائشیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی بارے پلان طلب کر لیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے کی سکیموں میں گرینری بڑھائی جائے، شجر کاری کی خصوصی مہم چلائی جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ’’کے‘‘ بلاک میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی یو پی، چیف انجینئر ایل ڈی اے ڈائریکٹر سی آئی ڈی آئی، ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایونیو ون اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن