• news

تجاوزات کیخلاف آپریشن :21 ٹرک سامان داخل دفتر 

لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رافعہ حیدر کی ہدایت پر شہر میں انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ گزشتہ روز 21 ٹرک تجاوزات کا سامان قبضے میں لیا گیا۔ مختلف زونز میں 130 سے زائد پختہ شیڈ اور تھڑے مسمار کئے گئے ہیں۔ انسداد تجاوزات خلاف ورزیوں پر 460 کاؤنٹر و سامان ضبط کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کاہنہ بازار، سرکلر روڈ، یتیم خانہ روڈ، جی ٹی روڈ اور ماڈل کورٹس کے علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔انہوںنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہونے دی جائے گی۔چیف آفسیر اور زونل افسران رمضان المبارک میں انسداد تجاوزات کی نگرانی کریں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ افسران کی جانب سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہونے کے لئے ریگولیشن ونگ ، ٹریفک پولیس سے رابطہ رکھے۔

ای پیپر-دی نیشن