زہریلا گٹکا تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑی گئی ‘ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار) گجر پورہ پولیس نے زہریلا گٹکا تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کرریکارڈ یافتہ ملزم آصف عرف آچھی کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے 4 ڈرمیاں زہریلا گٹکا،4 ڈرمیاں خام مال،2 مشینیں اور زہریلے کیمیکلز برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیاہے۔