سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش ون ویلنگ ‘ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار) لیاقت آباد پولیس کی پٹرولنگ ٹیم نے پنڈی سٹاپ سے ریلوے سٹیشن کی جانب ون ویلنگ کرکے آنے والے ملزم عثمان کو گرفتار کر کے اس سے اسلحہ اور موٹرسائیکل قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی اسلحہ نمائش کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔