• news

نگہبان رمضان پیکیج پنجاب حکومت کا قابل ستائش اقدام ہے :عمران رحمت

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق چیئرمن یونین کونسل خانپور ملک عمران رحمت ڈوگر نے مخصوص نشستوں پر شازیہ فرید، گلناز شجاعت پاشا کو ممبر قومی اسمبلی اور صائمہ زاہد کو ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کا اعزاز پنجاب کے عوام کی تقدیر بدل دیگا، پنجاب اور پاکستان کی خواتین کو ہمت حوصلہ اور خود اعتمادی ملے گی، نگہبان رمضان پیکیج پنجاب حکومت کا قابل ستائش اقدام ہے اس سے غریب گھرانوں کے سحر و افطار میں خوشیاں آئینگی،ہمیں امید ہے کہ نئی حکومت ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن