• news

مثبت اور تعمیری سیاست کو فروغ  دیا جائے: صفدر علی شاہ

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما صفدر علی شاہ نے میاں شہباز شریف کے وزیراعظم بن کر دوبارہ اقتدار سنبھالنے کو ملکی ترقی کیلئے اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کا حالیہ اقتدارملکی ترقی کی نوید ثابت ہو گا جس کے لیے ضروری ہے کہ قومی سیاست میں الزام تراشی کے کلچر اور سیاسی محاذ آرائی سے باہرنکل کر مثبت اور تعمیری سیاست کو فروغ دیا جائے ۔ ان خیالات کااطہارانہوں نے ہارون شوکت ورک ، عرفان شاہ ، ابوبکر شاہ ودیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن