• news

ہمارا ایجنڈا پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی ہے: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں (ن) کی حکومت کی تشکیل عوام کی فتح ہے میاں شہباز شریف اور مریم نواز پاکستان کے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں ہمارا ایجنڈا پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے جس کی خاطر تمام تر وسائل اور توانائیاں بروئے کار لائی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک سے مہنگائی بے روزگاری کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے(ن) لیگ نے انتقامی نہیں بلکہ ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ہے آج بھی (ن) لیگ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا پارٹی رہنماؤں نے میاں نواز شریف کی قیادت میں سیاست کو عوام کی خدمت کا ذریعہ اور عبادت سمجھ کر اپنی ذمہ داریاں ہمیشہ سرانجام دی ہیں اور آئندہ بھی عوامی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جائے گی عوام یہ بات جان چکے ہیں کہ کون ان کے حقوق کا حقیقی نمائندہ ہے، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی ترجیح میاں نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کرنا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن