دین ا سلا م مکمل ضابطہ حیات ہے :کامران حامد
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)سماجی رہنما وہوٹل مالکان ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رانا کامران حامد نے کہا ہے کہ دین ا سلا م مکمل ضابطہ حیات ہے جو زندگی کے ہر شعبے میں ہماری رہنمائی کرتا ہے، رمضان المبارک میں ہمیں رمضانی مسلمان نہیں بننا چاہئے بلکہ نیکیوں کے اس موسم بہارسے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی زندگیوں کو عبادات ،تقویٰ ،پرہیز گاری سے عبارت کرنا چاہیے اور عہد کرنا چاہیے کہ رمضان المبارک کے بعد بھی اسی طرح نماز ،قرآن اور عبادات سے مشغول زندگی بسر کریں گے ۔