پر امن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے:میاں علی بشیر
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری، سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے، ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کامیابی کے حصول تک اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے مگر پنجاب حکومت نے انتقامی سیاست کا جو عمل شروع کردیا ہے یہ انکی فسطائیت کا منہ بولتاثبوت ہے لاہور میں پرامن احتجاج کیلئے جانیوالے اراکین صوبائی اسمبلی ،پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان کی گرفتاریوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ووٹ کو عزت دو کے دعویدار وں نے ہی عوام کے مینڈیٹ میں نقب لگایا ہے،پی ٹی آئی جمہوریت کا مقدمہ لڑنے کے لئے پر عزم ہے اور ا س سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔ میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم ڈٹ کر اپوزیشن کریں گے اور ووٹ چوروںکو صوبے اور عوام کے وسائل پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔