ننکانہ : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا رمضان بازار کا دورہ‘سہولیات کا جائزہ
ننکانہ صاحب(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس نے اشیاء کے معیار اور طلب کے مطابق سبسڈی والی اشیاء کی دستیابی اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے سستے ماڈل رمضان بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مزمل الیاس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو اشیاء خوردونوش معیاری اور سستے داموں فراہم کرنے کیلئے ننکانہ صاحب کے سستا ماڈل رمضان بازار میں آٹا، آلو،پیاز دیگر سبزیوں، پھلوں ، گھی اور چینی سمیت متعدد اشیاء پر سبسڈی دی گئی ہے سستے ماڈل رمضان بازار میں مجموعی طور پر 13 اشیاء پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سستے بازار میں سبسڈی والی اشیاء کی وافر مقدار میں موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔