• news

وزیراعلیٰ کے احکامات کے باوجود شیخوپورہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن نہ ہو سکا  

شیخوپورہ (سلطان حمید راہی،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر،سیف الرحمن سیفی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے واضح احکامات کے باوجود شیخوپورہ شہر میں تجاوزات کیخلاف کوئی آپریشن نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہیں اور پیدل چلنے والے لوگوں کیلئے بنائے گئے فٹ پاتھ بھی قبضہ مافیا نے ختم کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں ایک اطلاع کے مطابق سبزی اور پھل کی ریڑھی سے بلدیہ کے بعض اہلکار ایک ہزار روپے روزانہ بھتہ لیتے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی مفت پھل اور سبزیاں لے رہے ہیں اس لئے سڑکوں پر لگے ہوئے خوانچہ فروشوں ریڑھی بانوں کو نہیں ہٹایا جا رہا جبکہ مین بازار گلی ککے زئیاں سمیت دیگر بازاروں لاہور روڈ، جناح پارک، فیصل آباد روڈ پر دکانداروں نے اپنی دکانوں کے آگے 15 سے 20 فٹ قبضہ کر رکھا ہے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخوپورہ میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے فوری احکامات جا ری کیے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن