• news

مفاد پرست برسر اقتدار قیادت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی : شہزاد احمد ہنجرا  

بھکھی (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری شہزاد احمد ہنجرا نے کہا ہے کہ ماضی میں آئی ایم ایف کی بدترین، عوام دشمن شرائط تسلیم کرنیوالے ایک بار پھر قرض کے نئے معاہدہ کی صورت میں عوام پر مہنگائی کا بم گرانے والے ہیں حکمرانوں کی عوام کو ریلیف دینے کی کوئی نیت نہیں یہ عوام کی بچی کچی سانسیں بھی بند کردینا چاہتے ہیں غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں تباہ حال عوام کی تمام امیدیں پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں جو عوام کی ترجمانی یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی، انہوں نے کہا کہ امانت، دیانت، خودانحصاری، خوداعتمادی اور خودداری ہی معاشی بحران کے خاتمہ کا واحد راستہ ہے موجودہ کرپٹ، نااہل اور مفاد پرست برسر اقتدار قیادت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی ان سے جلد چھٹکارا نہ پایا گیا تو عوام کی زندگیاں مزید اجیرن ہو جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن