قصور : ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم جاری
قصور (نمائندہ نوائے وقت)آئی جی پنجاب پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویڑن مطابق اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او قصور کی ہدایات کے مطابق زیر نگرانی ڈی ٹی او قصور ٹریفک قوانین کی آگاہی کے متعلق بھرپور مہم جاری ہے جس پر ایجوکیشن افسر محمد الیاس کی جانب سے بس ٹرمینلز مین شاہراہوں سکولوں،کالجوں سمیت مختلف پبلک پلیسز پر ڈرائیور حضرات اور لوگوں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہ کیا جارہا ہے اور ٹریفک قوانین ہر عمل کرنے پر زور دیا گیا اور ان کے فوائد کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ہم لوگ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے اپنی قیمتی جانوں کو بچا سکتے ہیں اور اپنی فیملیز کو اپنی محرومی سے بچایا جا سکتا ہے انہوں نے مزید سکولوں اور کالجز میں سٹوڈنٹس کو لیکچر دیتے ہوئے ٹریفک قوانین سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سٹوڈنٹس ملک کے معمار ہیں اور وہ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے اپنی قیمتی جانوں کو محفوظ کرے اس کے علاوہ آگاہی کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے اور ڈرائیونگ لائسنس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی ہے اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔