ڈپٹی کمشنر ‘ ڈی پی او قصور کی زیر صدارت سبزی منڈی کے انجمن آڑھتیوں کا اجلاس
قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی اور ڈی پی او طارق عزیز سندھو کی زیر صدارت سبزی و فروٹ منڈی کے انجمن آڑھتیوں کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری، اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری، ای اے ڈی اے سرفراز احمد، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شیراز احمد، صدر سبزی و فروٹ منڈی مشتاق احمد تارا، نائب صدر احمد بشیر و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔اس موقع پر پھل اور سبزیوں کی طلب و رسد کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کا ناجائز منافع خور وں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس لئے ضلع بھر کی سبزیوں و فروٹ منڈیوں میں سپلائی کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔