ننکانہ: اینٹی کرپشن کی کارروائی‘ تحصیلدار رشوت لیتے گرفتار
ننکانہ صاحب (نامہ نگار) اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم کی کارروائی، تحصیلدار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ابیانوالہ کے رہائشی بابر سے سب رجسٹرار/تحصیلدار جنید علی نے کام کے عوض 5 لاکھ روپے رشوت مانگی تھی جو اس نے چار لاکھ روپے ادا کر دئیے تھے اور بقایا ایک لاکھ روپے لینے کے لیے جب تحصیلدار جنید علی اس گائوںپہنچا تو انٹی کرپشن ٹیم نے جنید علی کو رنگے ہاتھوںگرفتار کر لیا۔