• news

دوسرے روزے بھی سرکاری نرخنامہ نظر انداز: گرانفروش شہریوں کو لوٹتے رہے  

 لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں رمضان المبارک کے دوسرے روزے کو بھی بیشتر علاقوں میں دکانداروں نے سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کر کے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ صارفین نے رابطہ کر کے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدام کہیں نظر نہیں آئے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ لوٹ مار ملی بھگت سے کی جا رہی ہے۔ مختلف علاقوں کے صارفین نے رابطہ کر کے بتایا کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی زیادہ سرکاری قیمت 55روپے کلو مقرر تھی جبکہ دکانداروں نے 75 سے 80 روپے تک فروخت کئے۔ آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 50روپے کی بجائے70روپے، پیاز درجہ اول 255روپے کی بجائے 280 سے 290، پیاز درجہ دوم 235 کی بجائے260 سے270، ٹماٹر درجہ اول148کی بجائے200روپے، ٹماٹر درجہ دوم 135کی بجائے 185 روپے،لہسن دیسی375روپے کی بجائے455، لہسن ہرنائی375کی بجائے455، لہسن چائنہ605روپے کی بجائے 700، ادرک تھائی لینڈ 515روپے کی بجائے690، ادرک چائنہ510 کی بجائے680،کھیرا فارمی60روپے کی بجائے135، میتھی50کی بجائے 70روپے، بینگن110کی بجائے150، بند گوبھی95 کی بجائے145، پھول گوبھی120 کی بجائے165، شملہ مرچ 295 کی بجائے455، شلجم 30روپے کی بجائے70روپے، مٹر90 کی بجائے310، سبز مرچ درجہ اول320کی بجائے500، لیموں چائنہ 105کی بجائے250، مونگرے105کی بجائے135، مولی12 کی بجائے50روپے، پالک فارمی40روپے کی بجائے 65 روپے، گاجر چائنہ100کی بجائے150روپے، گاجر دیسی55کی بجائے80روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ پھلوں میں سیب گاچہ درجہ اول 215کی بجائے255، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول330کی بجائے415، سیب سفید درجہ اول170روپے کی بجائے 240 روپے، کیلا درجہ اول درجن 190کی بجائے250، کیلا درجہ دوم درجن130کی بجائے170، امرود درجہ اول210کی بجائے 275، انار قندھاری335 کی بجائے550، مسمی درجہ اول درجن 135کی بجائے200، کینو درجہ اول درجن300 کی بجائے 385 روپے، کینو درجہ دوم درجن165کی بجائے250، خربوزہ درجہ اول 205کی بجائے 250روپے، خربوزہ درجہ دوم105کی بجائے 170 روپے، سٹرابری درجہ اول410 کی بجائے600، سٹرابری درجہ دوم 200 کی بجائے350سے400 روپے کلو اور ایک کلو کھجور ایرانی 505روپے کی بجائے 650روپے کی فروخت کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن