• news

گجرات : پولیس تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک‘تھانیدار نعش ہسپتال چھوڑ کر غائب 

 گجرات ( نامہ نگار) پولیس کے تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک اور چوکی انچارج سمیت 4ملازمین ہلاکت کی تصدیق ہونے پر نعش مقامی ہسپتال میں چھوڑ کر غائب ہو گئے پیٹی بھائیوں پر مقدمہ درج کرلیاگیا‘واقعہ کی اطلاع ملنے پر انچارج گڑھی احمد آباد محمد علی‘ ہیڈ کانسٹیبل زاہد ندیم، کانسٹیبلان آفتاب احمد ، محمد بلال کیخلاف تھانہ لاری اڈا میں شہری کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیاواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے تھانہ لاری اڈا کے ایس ایچ او حسن زبیر کوہٹا کر تھانہ شاہین میں تعینات کر دیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالے شہروز کیخلاف تھانہ لاری اڈا میں 7 روز قبل ڈکیتی کا مقدمہ درج ہوا تھا مقتول کو حراست میں لیکرتفتیش کرنے اور نجی ٹارچر سیل میں رکھ کر کئی روز تک تشدد کا نشانہ بنانے کی تحقیقات کررہے ہیںمقتول شہروز چند روز قبل ہی دوبئی سے وطن واپس آیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن