کئی وارداتیں‘ ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے‘قیمتی سامان لیکر فرار
لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون،موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ڈاکوؤں نے باغبانپورہ میں صابر کے گھر گھس کر اہلخانہ کوگن پوائنٹ پریرغمال بنا کر6 لاکھ20 ہزار ‘موبائل فون، زیورات اور دیگر سامان،ہربنس پورہ میں عدیل کی فیملی سے 3لاکھ30ہزار ‘زیورات ‘ موبائل فون،جنوبی چھاؤنی میں خاور سے 3لاکھ26 ہزار‘ موبائل فون،مزنگ میں فیروز سے 2لاکھ 42ہزار‘موبائل فون،شفیق آبادمیں انصرسے2 لاکھ ‘موبائل فون،ڈیفنس فیزون میں کار سوار چار ڈاکوؤں نے سابق ایم پی اے یاسین سوہل کے بیٹے عشارب سے موبائل فون ‘ ایک لاکھ 50 ہزار رقم لوٹ لی اور این بلاک کی جانب فرار ہو گئے۔پولیس نے ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ڈاکوؤں نے مصطفی آباد میں جمیل سے 98ہزار ‘موبائل فون،گجر پورہ میں شفیق سے 80 ہزار‘ موبائل فون، سندر میں نوید سے50 ہزار ‘ موبائل فون، ٹاؤن شپ میں جنید سے14 ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔چوروں نے گلبرگ،جنوبی چھاؤنی ‘ قلعہ گجر سنگھ سے3گاڑیاں،ہنجروال سے رکشہ جبکہ اسلام پورہ، وحدت کالونی،سبزہ زار،جوہر ٹاؤن،لیاقت آباد، باغبانپورہ اور شالیمار سے 7موٹر سائیکلیں چوری کر لیں اورفرار ہو گئے۔