فیصل آباد میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان، تتلے عالی میں خاتون کی خودکشی
فیصل آباد، تتلے عالی (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ نواحی گاؤں قلعہ باٹھ کی شادی شدہ خاتون نگین فاطمہ گھریلو ناچاقی پر پریشان تھی، زہریلی گولیاں نگل لیں۔ فیصل آباد میں حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے خود کشی کر لی۔ تھانہ سمن آباد کے علاقہ شیخاں والا پھاٹک کے قریب علی الصبح نامعلوم نوجوان نے مال گاڑی کے نیچے آکر خود کشی کر لی۔ دائیں بازو پر اقبال پردیسی کندہ ہے۔