فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی، اہلیہ سے بات کرتے آبدیدہ
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے فواد چوہدری کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ کی سماعت22 مارچ تک ملتوی کر دی۔ عدالت میں فواد چودھری نے کہا کہ جیل میں کسی کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، میں تو کہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کو پشاور جیل میں منتقل کر دیا جائے۔ عدالت میں فواد چوہدری اور حبا فواد کے درمیان کوئی بات ہوئی تو فواد چوہدری کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہو گئے۔