ماحولیاتی تحفظ سے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
لاہور(خصوصی نامہ نگار)ماحولیات کی تباہ کاریوں اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ گزشتہ چند سالوں میں سیلاب اور سموگ کی وجہ سے انسانی جانوں کے ضیاع کے علاوہ فصلوں کو بھی بہت بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ۔