• news

وفاقی وزیر قانون کی زیر صدارت اینٹی کرپشن ٹاسک فورس کا اجلاس  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت اینٹی کرپشن ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ ایف آئی اے، ایس ای سی پی، ایف ایم یو کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سٹیک ہولڈرز سے معلومات حاصل کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق سٹیک ہولڈرز سے مالی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ سے نمٹنے کیلئے تجاویز طلب کر لی گئیں۔ وزیر قانون نے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر قانون نے ہدایت کی کہ سٹیک ہولڈرز 20 مارچ تک تجاویز پیش کریں، وزیر قانون نے قوانین اور پالیسیوں اور روپے میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔

ای پیپر-دی نیشن