• news

حکمران، اشرافیہ اپنا پروٹوکول، مراعات کم کرنے کو تیار نہیں: سراج الحق 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ولی باغ چارسدہ میں اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان سے ملاقات کی اور ان سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔ پشاور میں کارکنوں  سے گفتگو  میں  امیر جماعت نے کہا کہ مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، حکمران آئی ایم ایف کی چوکھٹ پر پہنچ چکے، بھیک مانگی جا رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط سے مہنگائی کا طوفان مزید بڑھے گا، حکمران اشرافیہ اپنا پروٹوکول اور مراعات کم کرنے کو تیار نہیں، سارا بوجھ عوام پر ڈالا جاتا ہے۔ قوم ا ب مزید قربانیاں دینے کو تیار نہیں، حکمران اپنی عیاشیاں کم کریں۔

ای پیپر-دی نیشن