بانی چیئرمین سے ملاقاتوں پر پابندی نہ ہٹائی گئی تو احتجاج کریں گے: شیر افضل مروت
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اگر بانی چیئرمین سے ملاقاتوں پر پابندی نہ ہٹائی گئی تو اڈیالہ جیل کے سامنے احتجاج کی کال دیں گے۔ ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے کیس میں پیشرفت نہ ہونے پر ردعمل کارکنوں کا حق ہے۔ اس موقع پر علی بخاری نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ عدالت جانب سے اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت ملتی ہے لیکِن جیل انتظامیہ ملاقات کی اجازت نہیں دیتی۔