• news

این اے  :81  دوبارہ گنتی آج رانا بلال کی  رکوانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست 

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) الیکشن کمشن نے این اے 81 گوجرانوالہ پانچ سے مسلم لیگی امیدوار چوہدری اظہر قیوم ناہرا کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حلقہ کے 75 مخصوص پولنگ سٹیشنوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں آج 14 مارچ جمعرات صبح 8 ری کاؤنٹنگ کی جائے گی جبکہ جیتنے والے سنی اتحاد کونسل کے رانا بلال اعجاز دوبارہ گنتی کے عمل کو رکوانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن