سوشل میڈیا پر پابندی کیخلاف درخواست پر اعتراض دور
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے اعتراض دور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حکومت نے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر دی ہے، اطلاعات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اطلاعات تک رسائی پر پابندی آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے، حکومت کی جانب سے ٹوئٹر پر پابندی عائد کی گئی ہے، حکومت تمام سوشل میڈیا پر عائد پابندیاں ختم کرے۔