• news

ایٹمی جنگ کیلئے تیار ہیں‘ پیوٹن کی مغربی ممالک کو دھمکی 

ماسکو (نیٹ نیوز) روس نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ روس تکنیکی طور پر جوہری جنگ کے لیے تیار ہے اور اگر امریکا نے یوکرین میں فوج بھیجی تو موجودہ حالات کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔ روس میں 15 مارچ کو صدارتی انتخابات شروع ہوں گے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن ہی آئندہ 6 برس کے لیے صدر منتخب ہوجائیں گے۔ ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ جوہری جنگ کا منظر نامہ ’جلد بازی‘ کا متقاضی نہیں ہے اور انہیں یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ مقامی ٹیلی ویژن اور نیوز ایجنسی کو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ فوجی تکنیکی نقطہ نظر سے، ہم یقیناً جوہری جنگ کے لیے تیار ہیں۔ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ روس کا جوہری بیانیہ یوکرائن تنازعہ میں غیر ذمہ دارانہ رہا ہے۔ روس کے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی تیاریوں کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔

ای پیپر-دی نیشن