• news

 لا قانونیت اس وقت ملک میں بڑھ چڑھ کر بول رہی ہے،  ناصر عباس 

اسلام آ باد (آئی این پی )مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ  لا قانونیت اس وقت ملک میں بڑھ چڑھ کر بول رہی ہے، ملک میں اجارہ داری کا نظام قائم کر دیا گیا ہے،  ایک ایسے شخص کو وزیر خزانہ لگایا گیا ہے جس کی شہریت بھی پاکستان کی نہیں ہے ۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے آرڈر لیے ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کے باوجود جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملاقات نہیں کرائی ، عدالت سے دوبارہ رجوع کرنے پرعدالت نے 15 مارچ کو جیل سپرنٹنڈنٹ کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اجارہ داری کا نظام قائم کر دیا گیا ہے، لا قانونیت اس وقت ملک میں بڑھ چڑھ کر بول رہی ہے ، ایک ایسے شخص کو وزیر خزانہ لگایا گیا ہے جس کی شہریت بھی پاکستان کی نہیں ہے ، اگر پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے ملک میں احتجاج کی کال دی تو ہم بھر پور ساتھ دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن