سوشل میڈ یاپر شیئر فحش موادمعاشرے کی تباہی کا سبب سندھ ہائیکورٹ
کراچی (نیٹ نیوز) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ سوشل میڈیا پر شیئر کردہ فحش مواد معاشرے کی تباہی کا سبب بن رہا ہے لہذا پی ٹی اے اس کی کڑی نگرانی کرے۔ سندھ ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ اور سوشل ویب سائٹ سمیت سوشل میڈیا پر فحش اور غیر اخلاقی مواد روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت میں جواب جمع کرایا اور مؤقف دیا کہ اب تک 24 ایسی ویب سائٹس پر موجود فحش مواد کو ہٹایا گیا ہے، مزید پر کام جاری ہے، جلد ہر قسم کا غیر اخلاقی مواد ہٹادیا جائے گا۔ عدالت نے پی ٹی اے کے جواب پر سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔